اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا، پاکستان نے بھارت کو یاد دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی)اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا،پاکستان نے بھارت کو یاد دہانی کرا دی۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ28مئی کا دن شہید ذاولفقار علی بھٹو کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے،آج کا دن ہمارے دشمنوں خاص طور پر

ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے”یوم تکبیر” پر اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی کا دن شہید ذاولفقار علی بھٹو کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے،قائد عوام شہید بھٹو نے اپنی جان کی قیمت پر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے سائنس دانوں اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی وجہ سے ہماری دفاع ناقابل تسخیر ہے،ہم چاغی کے بہادر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن ہمت کا مظاہرہ کیا،آج کا دن ہمارے دشمنوں خاص طور پر ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close