پاکستان کا وہ صوبہ جس نے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کا وہ صوبہ جس نے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا…. حکومت سندھ نے واضح کردیا کہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، آج جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک سب بند رہے گا، صوبے بھر میں کرونا کے مزید 1103 کیسز رپورٹ ہوگئے، 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی

وی کے مطابق حکومت سندھ نے واضح کردیا ہے کہ آج جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عید الفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، پہلے والا نوٹیفکیشن ہی برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 905 صرف کراچی کے ہیں، صوبہ بھر میں مزید 1924 افراد صحتیاب ہوگئے، تاہم سولہ مریضوں کا انتقال ہوگیا، اب تک کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 396 ہوچکی ہے۔وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کیسز بڑھنا عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، افسوس سے بہتر ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں