20سے زائد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بغاوت کیلئے تیار، جہانگیر ترین کو پیشکش کر دی، جہانگیر ترین نے کیا جواب دیا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) 20سے زائد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بغاوت کیلئے تیار، جہانگیر ترین کو پیشکش کر دی، جہانگیر ترین نے کیا جواب دیا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ… سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سے20ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، 4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز نے جہانگیرترین کو بتایا

کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے رپورٹ کو تبدیل کیا، ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں، لیکن جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے پاس چار دن پہلے4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز گئے ، انہوں نے جہانگیرترین کو بتایا کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے اس سازش کے تحت رپورٹ کو تبدیل کیا ہے۔ان ارکان اسمبلی نے جہانگیرترین کو کہا کہ ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔شہزاد اکبر جہانگیرترین کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔پتا نہیں جہانگیرترین کا کون سا نالائق ایڈوائز ر ہے جو ان کو ان سب لوگوں سے پیچھے کر رہا ہے۔ دوسری جانب چینی کا کاروبار جس طرح کل چل رہا تھا اسی طرح آج چل رہا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ معذرت کے ساتھ شہزاد اکبر کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑا سے بڑی ملتی ہے۔اس لیے ان کا مستقبل روشن ہے، یہ فلموں میں بھی آسکتے ہیں کیونکہ جب عمران خان کی حکومت نہ رہی تو ان کو اتنی زیادہ لائیو کوریج کوئی نہیں دے گا، انڈین فلموں میں بھی جاسکتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ شہزاد اکبر کا الیکشن سے پہلے کبھی کسی نے نام سنا تھا؟ یہ ایک گینگ آیا ہے، یہ کسی اور کے بندے تھے اور کسی اور کے بندے ہیں۔ یہ چند لوگ جیسے ہی عمران خان کی حکومت گئی ، یہ پی ٹی آئی میں نظر نہیں آئیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے ن لیگ کے احسن اقبال سے متعلق کہا کہ ہمیں عدلیہ، فوج اور کسی ادارے سے نفرت نہیں بلکہ ہمیں ان سے نفرت ہے جو ملک کا دھوکہ دہی، فراڈ سے مال لوٹتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں