بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے پر غورشروع ، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے پر غورشروع ، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں غور و فکر کیا جا رہا ہے، بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں پر صوبوں کو زیادہ خدشات ہیں، جبکہ علاقائی پروازیں بند نہیں ہوئیں اور نہ ہوں

گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی کمرشل پروازوں کیلئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔ تاہم عید سے قبل اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا تھا۔ اب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کیلئے غور و فکر کر رہی ہے۔غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی سوچ یہ ہےکہ ڈومیسٹک فلائٹ کو بڑھایاجائےگا جب کہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر بھی غور و فکر کیاجارہاہے۔ البتہ بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں پر صوبوں کو زیادہ خدشات ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی پروازیں بند نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ماہرین انکوائری کررہےہیں ان کی فائنڈنگ پرعملدرآمد ہوگا، فرانسیسی حکام ثبوت لے کرجائیں گےڈی کوڈ کریں گے سب سامنے آجائے گا، ثبوتوں کےذریعےڈیٹا اور وائس کنورزیشن کی تحقیقات ہوں گی۔طیارہ حادثےکی بالکل شفاف انکوائری ہوگی، تمام طیاروں کے حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے رکھیں گے، حادثےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 22جون کو پارلیمنٹ اور عوام کےسامنےلائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close