طیارہ حادثہ، کراچی کے ایک شہری کی وزیر ہوابازی سرور خان، چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست

کراچی(پی این آئی)طیارہ حادثہ، کراچی کے ایک شہری کی وزیر ہوابازی سرور خان، چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست،وزیر ہوابازی غلام سرور اور قومی ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے خلاف کراچی طیارہ حادثے کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست عدالت میں دائر

کردی گئی۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں دی گئی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہوا۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ حادثے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے اور صرف 2 مسافر زندہ بچے تھے۔اس میں کہا گیا کہ طیارے کو فلائٹ سے پہلے اچھی طرح چیک نہیں کیا گیا، طیارہ حادثے کی ذمے داری وزیرہوا بازی، سی ای او پی آئی اے اور دیگر پر عائد ہوتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غلام سرور خان، ارشد ملک، گراؤنڈ انجینئیر اور چیف انجینئیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں