وزیراعظم آپ کہاں ہیں؟ آپ کا حساب ہو گا، حادثے کا شکار طیارے میں لاپتہ بچوں کی ماں کا وزیراعظم سے سوال

کراچی(پی این آئی)وزیراعظم آپ کہاں ہیں؟ آپ کا حساب ہو گا، حادثے کا شکار طیارے میں لاپتہ بچوں کی ماں کا وزیراعظم سے سوال،کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشیں نہ ملنے پر وزیر اعظم سے سوالات پوچھ لیے۔ایک خاتون نے سوال کیا

کہ وزیراعظم عمران خان آپ کہاں ہے، آپ کا حساب ہوگا۔کراچی میں پی آئی اے کے حادثےمیں بچوں کی گمشدگی پر ایک خاتون نے رو رو کر دہائی دی ہے۔خاتون نے کہا کہ پلیز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کی باقیات ہی دلوادیں۔وزیراعظم کےنام ویڈیو پیغام میں خاتون نے کہا کہ عمران خان بتائیں اگر اُن کے دو بچے اس جہاز میں ہوتے تو کیا ہوتا؟انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں کوئی نہیں پوچھ رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہماری مدد کررہا ہے، آپ ہمارے دو بچوں کی لاشیں ہمیں دلوا دیجئے ورنہ پھر آپ سے سوال ہوگا اور اپنی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close