ایٹمی صلاحیت کے حصول میں کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں، 28 مئی یوم تکبیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)ایٹمی صلاحیت کے حصول میں کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں، 28 مئی یوم تکبیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی پیغام،افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔یوم تکبیر کی مناسبت سے

جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور ایٹمی پروگرام کےخالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close