گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا، طویل دورانیئے کا اجلاس ہو گا

لاہور (پی این آئی)گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا، طویل دورانیئے کا اجلاس ہو گا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حکومت پنجاب کی سمری پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی

منظوری دے دی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے ہو گا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا بلائے جانے والا یہ اجلاس طویل دورانئے کا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close