کراچی(پی این آئی)تباہ شدہ جہاز کی انکوائری کا اہم پرزہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا، حتمی نتیجے میں مدد ملے گی، حادثے کا شکار ہونے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا جسے ماہرین تحقیقات کے لیے اہم ترین آلہ قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ائیر بس
ماہرین کی ٹیم نے آج بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے جہاں ماہرین کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ملا۔ترجمان پی آئی اے نے کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبح نئے سرے سےکاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش شروع کی گئی تھی جو جہاز کے ملبے کے نیچے سے ملا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارہ حادثے کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ،ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ اور سی اے اے ویجلنس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ائیربس بنانے والی کمپنی کا بیان،طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والےفرانسیسی ماہرین کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنےکے بعد پاکستانی حکام نے اسے ڈی کوڈکرنےکی درخواست کی ہے۔کمپنی کا کہنا ہےکہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹاریکارڈر فرانس منتقل کرنے پرپاکستانی ٹیم سے بات ہوگئی ہے جس کے بعد وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرکو فرانس میں ڈی کوڈکیا جائےگا۔ عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کی جائے گی،دوسری جانب جائے حادثہ پر عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کا ٹاسک بھی تحقیقاتی ٹیم کودے دیا گیا ہے۔ائیربس کی ٹیم جہاز گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جائے حادثہ سے ائیرپورٹ منتقل کیے گئے ملبے سے مذید شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔آج ٹیم کنٹرول ٹاور، اپروچ اور ریڈار کنٹرول کا دورہ کیا جائے گا، سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر اور پی آئی اے ہیڈ آفس میں بھی غیرملکی ماہرین کو خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں