لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر کے تاریخی دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہبازشریف
نے ایک بیان کے ذریعے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت کے وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، قومی سلامتی کے لیے جوہری صلاحیت ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیےتھےجس کی یاد میں یہ دن ہر سال یومِ تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں