اسلام آباد(پی این آئی)بارشوں کے لیے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے آج رات سے اگلے 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی،محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں میں آج رات سے اگلے 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق
لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے، کئی شہروں میں آندھی بھی آئے گی،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش ہوگی۔اسلام آباد، آزاد کشمیر،،خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شب سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا، گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ کوئٹہ، جیک آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں بھی بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہن اہے کہ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان، جبکہ جنوب مغرب سے 32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 72فیصد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں