لاہور (پی این آئی)گرمی کی شدت کیساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ، پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ، کتنے گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی تیاریاں کر لی گئیں؟… گرمی کا موسم آتے ہی لوڈشیڈنگ کی تیاری کر لی گئی ، لاہور میں جمعرات سے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جو لوگوں یہ خیال کر رہے ہیں کہ
لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن کر رہ گئی ہے وہ سب غلط ثابت ہونے جا ر ہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں جمعرات کے روز سے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ لاہوریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ موسم میں شدید گرمی آنے کے بعد طلب بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔ مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ابھی انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر عید کے موقع پر بند کئے گئے ہیں ، اس کے باوجود لیسکو کو 3400 میگا واٹ بجلی درکار ہے۔ جبکہ تمام سیکٹرز کو کھول دیا جائے گا تو یہ طلب 4000 میگا واٹ سے بھی بڑھ جا ئے گی۔جبکہ شہر کے 20 فیصد فیڈرز کو بجلی کی بندش سے مستثیٰ قرار دیا گیا ہے۔30 فیصد سے زائد فیڈرز پر روزانہ 3 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ جن علاقوں میں 40 فیصد نقصان اٹھانا پڑے گا وہاں 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ دریں اثنا ، ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات چھ گھنٹے ہوں گے جہاں فیڈروں کو پچاس فیصد سے زیادہ نقصان کا سامنا ہوگا ۔ رمضان کے مقدس مہینے میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کر دیا گیا تھا اور صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی تھی ، تاہم رمضان کے بعد موسم شدید گرم ہونے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔لیکن لیسکو ان علاقوں میں دورانیے کو بڑھا رہا ہے جہاں بجلی چوری کا رجحان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک نے گرمی کی شدت بڑھنے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹویٹر پیغام میں کے الیکٹرک نے بتایا کہ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن گرمی بڑھنے پر بجلی چوری ہونے والے علاقوں میں ٹرپنگ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کی باتیں بالکل غلط ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں