لاہور (پی این آئی )کارکردگی دکھائوورنہ گھر جائو، کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان… صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ کل پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئندہ ہفتے وزراء کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں گے ۔ وزراء کل سے اپنی
کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کئی وزرا ء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کئی وزراء سے قلمدان واپس لے لئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے ایکشن میں آگئے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگی تھی اور عید کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔کارکردگی رپورٹ مانگنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات اور کفایت شعاری مہم کےاقدامات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔کارکردگی نہ دکھانے والے 6 وزرا کو ہٹائے جانے یا تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں عید کے بعد مرحلہ وار کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وزرا سے ان کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں جب کہ متعلقہ وزارتوں میں کفایت شعاری مہم، عوامی مسائل کے حل سمیت وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق پوچھا گیا ہے۔ وزرا سے کہا گیا ہے کہ 2 سال میں تحریک انصاف کے منشور میں شامل نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی جانے والی حکمت عملی اور اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں