پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو حراست میں لے لیا؟ وجہ کیا نکلی، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی ) پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو حراست میں لے لیا؟ وجہ کیا نکلی، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا… پولیس نے میرے وکیل حسان نیازی کو حراست میں لے لیا ہے، تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے میرے وکیل حسان نیازی کو

غیرقانونی طور پرحراست میں لے لیا ہے اور ایس بی فرقان بلال نے حسان کا فون بھی چھین لیا ہے۔ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ انکے وکیل کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کا کہنے پر سیکٹر سکس سی تھانے میں حسان نیازی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کچھ ویڈیو سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2خواتین اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئیں اور انہوں نے لڑکیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور انکی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اداکارہ کے وکیل حسان نیازی کا بتانا تھا کہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ 5 دن پہلے پیش آیا، لڑکی اس وقت ہسپتال میں ہے، پولیس متاثرین کیساتھ انصاف نہیں کر رہی، دی گئی درخواست پر تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔دوسری جانب عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان سامنے آگئی ہیں، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان ملک کی بیوی ہیں اور انکے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوںکہ ہم حق پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close