پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہو گئے ، اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کاوہ صوبہ جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہو گئے ، اچھی خبر آگئی ۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے

بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی2177 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔اس وقت 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 12 ہزار 836 مریض گھروں پر ا?ئیسولیشن میں ہیں، 793 ا?ئسولیشن سینٹر میں ہیں اور 927 مریض صوبہ کے دیگر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے 559 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔کراچی کے ضلع وسطی میں 125، ضلع شرقی میں 174، ضلع غربی میں 78، کورنگی میں 50، ملیر میں 33 اور ضلع جنوبی میں 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کے مطابق گھوٹکی 24، سکھر 11، لاڑکانہ 10، میر پور خاص 7، جیکب ا?باد میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئیہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدین 6، حیدرا?باد 5، جام شورو 3، شکار پور 4، خیرپور اور ٹھٹھہ میں دو دو کیسز ا?ئے ہیں۔ اس کے علاوہ دادو ، قمبر، شہید بے نظیر ا?باد اور ٹنڈو محمد خان میں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ا?ج 755 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعدا د 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں