عید الفطر ختم ، کاروبار کو دوبارہ کتنے روز بند رکھا جائیگا؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

پشاور(پی این آئی) عید الفطر ختم ، کاروبار کو دوبارہ کتنے روز بند رکھا جائیگا؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا۔۔عید الفطر کے بعد دکانیں تین روز کے لئے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پانچ بجے کے بعد کھلنے والے بازاروں کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کوا رسال کردی گئی ہے خوشحال بازار، ہشتنگری ریلوے

پھاٹک ، ہشتنگری ، کریم پورہ ، جھنڈ ا بازار ، شفیع مارکیٹ ،چوک شادی پیر ، فقیر آباد ، کوچی بازار ، قصہ خوانی ، محمد علی جوہر روڈ ، ڈھکی نعلبندی ، محلہ جھنگی ، سمیت 80سے زائد بازاروں کی تفصیلات ارسال کی گئی ہے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عید الفطر پر خیبر پختونخوا حکومت نے بائیس سے چوبیس مئی تک عیدکے دنوں میں بازاریں کھول دیئے تھے تاہم اب کرونا وائرس کے باعث بازاروں کو تین دن کے لئے دوبارہ بند کردیاجائے گا۔تاہم تاجروں نے تین دن تک دکانیں بندکرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔ اور موقف اختیارکیا ہے کہ تین دنوں کے لئے بازاریں بند نہ کئے جائیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں