ن لیگی رہنما کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

راجن پور (پی این آئی) ن لیگی رہنما کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا… مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے کو بیٹے نے گولی مار کر قتل کر دیا، راجن پور سے تعلق رکھنے والے سردار عاطف خان مزاری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی

پنجاب کے علاقے راجن پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما اور سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ان کے حلقے کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سردار عاطف خان مزاری کو ان ہی بیٹے نے گولی مار کر قتل کیا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سردار عاطف خان مزاری کو قتل کیے جانے کی وجہ کیا بنی۔ سردار عاطف کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار عاطف خان مزاری اپنے حلقے میں اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان تصور کیے جاتے تھے۔ عام عوام کو ان تک باآسانی رسائی حاصل تھی، جبکہ انہوں نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام بھی کروائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close