تیز آندھی اور شدید بارشیں ، کتنے روز تک سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض

علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا:مالم جبہ 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینطیر آباد 51 ، جیکب آباد،موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمرات کی رات سے منگل کے روز تک پاکستان میں بارشیں اور آندھیاں آنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان کے بعض حصوں میں موسم خراب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں