گرمی ہونے لگی رخصت، کل سے بارشوں کا ایک سلسلہ مختلف حصوں کو سیراب کرے گا

بلوچستا ن (پی این آئی)گرمی ہونے لگی رخصت، کل سے بارشوں کا ایک سلسلہ مختلف حصوں کو سیراب کرے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں جمعہ اور ہفتہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انہی دو دنوں میں بلوچستا ن کے علاقے ہرنائی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close