عید شاپنگ کے لیے لاک ڈاون میں نرمی، کراچی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے

کراچی(پی این آئی)عید شاپنگ کے لیے لاک ڈاون میں نرمی، کراچی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے،کراچی کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے وارڈ بھرگئے۔ ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹرز پر مریض

موجود ہیں۔ اسی طرح اوجھا اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ تمام 50 بیڈز اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، ایک اور نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق مخصوص 51 بیڈز اور 6 وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں، اور سی یو کے 17 بستروں پر مریض موجود ہیں۔ ادھر سول اسپتال کے حکام نے بتایا کہ سول اسپتال کا کورونا وارڈ بھی مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ سول اسپتال میں مختص 12 وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close