طیارہ حادثے کے مقام پر ایک عام آدمی ملبہ ہٹانےوالے عملے، سکیورٹی سٹاف سب کو مفت چائے پلا رہا ہے

کراچی(پی این آئی) طیارہ حادثے کے مقام پر ایک عام آدمی ملبہ ہٹانے والے عملے، سکیورٹی سٹاف سب کو مفت چائے پلا رہا ہے ،کراچی میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثےکی جگہ پر ایک شخص نے وہاں موجود تمام افراد کو مفت چائے پلائی۔چائے بیچنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اُس نے

جائے وقوعہ پر موجود تمام افراد کو مفت چائے پلائی۔اس کے علاوہ ملبہ اُٹھانے میں مصروف عملے اور تعینات پولیس اہلکاروں میں بھی چائے تقسیم کی۔چائے فروش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنی حیثیت کے مطابق جتنا کر سکتا ہوں کر رہا ہوں، ہر فرد کو نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کام کرتا دیکھ کر علاقہ کے لوگ بھی میری مدد کر رہے ہیں۔چائے فروش نے مزید بتایا کہ حادثےکے دوسرے دن سے لوگوں کو مفت چائے پلا رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close