موجودہ حکومت ملک کو 18ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچا چکی ہے، ن لیگی لیڈر نے سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)موجودہ حکومت ملک کو 18 ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچا چکی ہے، ن لیگی لیڈر نے سنگین الزام عائد کر دیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو ساڑھے 18 ہزار ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے

معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان قوم سے جھوٹ بولتے اور لوٹتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا جہاز کریش ہوا اربوں روپے کی فصلوں کا نقصان ہوا۔رانا مشہود نے کہا کہ شہزاد اکبر عمران خان کے کالے دھندوں کو دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی دے کر خزانے پر نقصان پہنچانے والوں کو ہتھکڑی لگنی چاہیے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس سبسڈی کی منظوری دینے والے عمران خان کو نہیں بلایا گیا۔رانا مشہود نے کہا کہ شوگرکمیشن کی ورکنگ مشکوک ہے، شریف فیملی پر کیچڑ اچھالا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close