دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، سنگا پور نے کروڑوں روپے مالیت کی کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان کو تحفہ دے دیں

اسلام آباد(پی این آئی)دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، سنگا پور نے کروڑوں روپے مالیت کی کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان کو تحفہ دے دیں،سنگاپور کی معروف غیر سرکاری تنظیم Temasek Foundation نے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو جانچنے کے لیے دو لاکھ سنگا پوری ڈالر تقریباََ دو کروڑ سے زائد

پاکستانی روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیں۔اس حوالے سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی معیار کی ان ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان روانہ کردی گئیں ہیں جنہیں پشاور میں NDMA کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔رخسانہ افضال نے بتایا کہ سنگاپوری این جی او Temasek کے چیف ایگزیکٹو Mr. Benedict Cheong کی جانب سے سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد تمام مراحل بخوبی طے کرکے کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔رخسانہ افضال نے کہا کہ جس طرح سنگا پور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح سنگاپوری ادارے بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے بعد پاکستان اور سنگا پور کے درمیان معاشی تعلقات میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close