اسلام آباد میں گذشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں گذشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،اسلام آباد تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر

ذوالفقار خان اور سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔نمازجنازہ کے بعد شہید ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close