لاہور(پی این آئی)آپ کے علاقے میں ٹڈی دل ہیں تو این ڈی ایم اے کو اطلاع کریں، 24 گھنٹے 999-222-111 نمبر کھلا ہے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ٹڈی دل سے متعلق اطلاعات و شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لیے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے قائم کی
گئی ہاٹ لائن کے یونیورسل نمبر 999-222-111 پر کسان 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق کسان ٹڈی دل کی اطلاع کے لیے این ایل سی سی اور این ڈی ایم اے کو اطلاع دے سکتے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ ملک بھر سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔خیال رہے کہ ٹڈی دل پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنا رہے ہیں ، کسانوں اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اسپرے کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں