پولیس ناکے ختم کر دیں، ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کریں، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزارت داخلہ میں دخل دے دیا

اسلام آباد(پی این آ ئی)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔رات گئے اسلام آباد کے علاقے ترنول تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس

اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں ناکوں کو جدید کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close