دما دم مست قلندر قلندر لعل شہباز کا مزار کل سے زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا، ایس اور پیز پر عمل ضروری

کراچی(پی این آئی)دما دم مست قلندر قلندر لعل شہباز کا مزار کل سے زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا، ایس اور پیز پر عمل ضروری،سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے دوران ایک اور بڑا فیصلہ، سیہون میں قلندر لعل شہباز کا مزار ایس او پیز کے تحت عام زائرین کیلئے کل سے کھولا جائے گا۔محکمہ اوقاف سندھ کے چیف

ایڈمنسٹریٹر منور علی مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کے مزار کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، درگاہ قلندر کو ڈھائی ماہ بعد کل سے عام زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا، درگاہ قلندر کو کروناوائرس کے باعث 24 مارچ کو زائرین کے لئے بند کیا گیا تھا۔ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عام زائرین کیلئے بند کیا گیا تھا۔واضع رہے کہ قلندر لعل شہباز کا سالانہ عرس مبارک بھی اس سال منعقد نہیں کیا گیا۔ سندھ حکومت نے قلندر لعل شہباز کے مزار پر آنے والے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا جبکہ قلندر لعل شہباز کے مزار پر سیکیورٹی کیلئے بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے دوران ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے، سیہون میں واقع سندھ کے صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شهباز کی مزار کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مزار پر واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ بھی نصب کئے جا رہے ہیں، زائرین سینیٹائیزر گیٹ سے مزار کے اندر داخل ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close