جعلی ارسطو کو سیاست چمکانے کیلئے کوئی اور ایشو نہیں ملا تو 3 ماہ بعد ٹڈی دل یاد آگیا، احسن اقبال کے بیان پر شہباز گل کا جواب

اسلام آباد(پی این آئی)جعلی ارسطو کو سیاست چمکانے کیلئے کوئی اور ایشو نہیں ملا تو 3 ماہ بعد ٹڈی دل یاد آگیا، احسن اقبال کے بیان پر شہباز گل کا جواب،حکومتی ترجمان شہباز گل نے شہباز شریف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس صرف کورونا پر سیاست چمکانے اور خود

کورونا پر اجلاس بلا کر اس کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے کی حکمت عملی ہے۔انہوں نے احسن اقبال کے حوالےسے کہاکہ جعلی ارسطو کو سیاست چمکانے کیلئے کوئی اور ایشو نہیں ملا تو 3 ماہ بعد ٹڈی دل یاد آگیا، احسن اقبال قوم کو بتائیں ان کی پارٹی نے کسانوں کو قرضہ اسکیم کے نام پر کتنا چونا لگایا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا تھاکہ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے حکمتِ عملی اپنائی ہوتی تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ نہ ہوتا۔احسن اقبال نے کہا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل نے لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ کیں، یہ نااہل، نالائق حکومت ہر روز ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، ان کے پاس وہ مشینیں ہی نہیں جس سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close