عید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوا

لاہور(پی این آئی)عید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوا ،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اورتعلقات میں سردمہری کے باعث عیدالفطرکے موقع پردونوں ممالک نے نے ایک دوسرے کےساتھ عید کی مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا۔بھارت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کےد رمیان تعلقات بہتر نہیں اس لیے وہ

عید کی مٹھائی نہیں بانٹ رہے۔پاکستان رینجرزاور بی ایس ایف کے درمیان ہر سال عید کے موقع پر مٹھائی کھلانے کی روایت رہی ہے لیکن 24 مئی 2020 کو ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس باربی ایس ایف نے بنگلہ دیشی فوج کے ساتھ عید کی مٹھائی کا تبادلہ خوب جوش و خروش کے ساتھ کیا۔پاکستان کے ساتھ عید کی مٹھائی تقسیم نہ کیے جانے کے بارے میں بی ایس ایف جنوبی بنگال فرنٹیرکے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اور سرحد پر تعینات فورسز کے درمیان رشتوں میں گرمجوشی کئی مواقع پرظاہر ہوئی ہے جب انھوں نے عید سمیت دیگرکئی تہواروں کی خوشیاں شیئر کیں۔اس بار دونوں ممالک ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے سبب مٹھائی کی تقسیم (لینے اور دینے) سے گریزکیا گیا۔بھارتی افسران کا کہنا ہے کہ فورس نے گزشتہ سال دیوالی کے دوران یکم دسمبر (یوم تاسیس) اور یوم جمہوریہ پر روایتی رسم نبھانے کی کوشش کی تھی لیکن پاکستان کی جانب سے مٹھائی لینے سے انکارکردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close