وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کے نام بھی گرفتاری کے لیے نیب کو دے دیئے ہیں، ن لیگی رہنما احسن اقبال کا دعویٰ

نارووال(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کے نام بھی گرفتاری کے لیے نیب کو دے دیئے ہیں، ن لیگی رہنما احسن اقبال کا دعویٰ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااحسن اقبال کاکہنا ہے کہ واحد حل حکومت کی تبدیلی اورمڈٹرم الیکشن ہیں ،کوریامیں کورونا کے دوران الیکشن ہو سکتے ہیں تو یہاں بھی

ہوسکتے ہیں ۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نیب قانون اور 18 ویں ترمیم الگ الگ معاملات ہیں ،18 ویں ترمیم سے صوبوں کا اختیارات کا70 سالہ مطالبہ پورا کیاگیا،18 ویں ترمیم کی چھیڑچھاڑ نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ وزیراعظم نے اپنے بھی 2 ،3 لوگوں کے نام نیب کو گرفتاری کیلیے دیدیے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ٹڈی دل نے کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،لاکھوں ایکڑ اراضی ٹڈی دل کے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہے،ملک کے زرعی شعبے کو حکومتی نااہلی کی آفت کاسامنا ہے،کاشتکار ٹڈی دل کی آفت کاشکار ہیں ،وزیراعظم نتھیاگلی میں سیر کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت بدترین ہو چکی ہے،حکومت کے مطابق تمام مسائل کاحل نیب کے ذریعے مخالفین کو پکڑنا ہے حکومت سمجھتی ہے وہ اب بھی ڈی چوک پرہے ،حکومت کاکام صرف اپوزیشن کو پکڑنا ہے یہ نااہل نالائق حکومت ہر روز ملک کیلیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونانہ آتا تو بھی ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی تھی کاش وزیراعظم ایمرجنسی لگا کر اپنے آفس میں بیٹھتے ۔انہوں نے کہاکہ مطالبہ کرتا ہوں حکومت کسانوں کے نقصان کا فوری ازالہ کرے،ٹڈی دل کے خلاف فوری قومی ایکشن پلان بناکر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close