مزید دو ڈاکٹر کورونا کا نشانہ، لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثر ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہو گئی

لاہور(پی این آئی)مزید دو ڈاکٹر کورونا کا نشانہ، لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثر ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہو گئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے دو رہنما کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور کے جنرل اسپتال میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہو گئی ہے، جبکہ بار بار یاد دہانی

کےباوجود ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی انتظامات بہتر نہیں بنائے جارہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عاطف مجید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق دونوں ڈاکٹر سروسز اسپتال کےکورونا وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے۔ینگ ڈاکٹرز کے رہنما رانا اظہر کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال کے میڈیکل یونٹ 3 کے دس ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی انتظامات بہتر نہ بنائے گئے تو جنرل اسپتال بند کرنا پڑیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close