اسلام آباد(پی این ائ)ایف بی آر ٹیکس چوری کرنے والی بڑی مچھلیوں کے خلاف تحقیقات کرے گا، شوگر ملز مالکان بھی شاملایف بی آر نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث بڑی شوگر ملوں کے خلاف \\تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا انسداد بے نامی ڈیپارٹمنٹ شوگر ملوں کی جانب سے سیلز ٹیکس چوری کی غرض سے کی گئی بے نامی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر تحقیقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد بے نامی زونز بے نامی ٹرانزیکشنز کے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقاتی رپورٹس کی بنیاد پر ذمہ دار عناصر کا تعین کریں گے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے پاس ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں