بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں پنجاب حکومت ترقیاتی کام کرائے گی، عثمان بزدار کا اعلان

موسیٰ خیل(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں پنجاب حکومت ترقیاتی کام کرائے گی، عثمان بزدار کا اعلان۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسیٰ خیل کے لیے ریسکیو 1122 اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ، مقامی کالج کے لیے بسیں اور بجلی کی فراہمی سمیت متعدد منصوبوں کا

اعلان کردیا۔عثمان بزدار پنجاب کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسیٰ خیل پہنچے جہاں قبائلی عمائدین اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے موسیٰ خیل میں ریسکیو 1122اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کا دفتر بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں کالج کے لیے بسیں بھی فراہم کریں گے جب کہ تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کے لیے رقم بھی جمع کروادی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بلوچستان کے عوام کے لیے خیر سگالی اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے جلد دوبارہ بھی دورہ کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close