طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم میں پالپا اور پائلٹس کی عالمی تنظیم کو شامل کر کے نئی ٹھقیقاتی کمیٹی بنائی جائے، سعید غنی متحرک ہو گئے

کراچی(پی این آئی)طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم میں پالپا اور پائلٹس کی عالمی تنظیم کو شامل کر کے نئی ٹھقیقاتی کمیٹی بنائی جائے، سعید غنی متحرک ہو گئے،صوبائی وزیر سعید غنی کراچی میں طیارہ حادثے تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کرکے نئی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں پالپا اور پائلٹس کی

عالمی تنظیم کو شامل کیا جائے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کبھی کہا جاتا ہے پائلٹ کی غلطی ہے، کبھی کہا جاتا ہے پرندے ٹکرائے، ہمیں طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتراض ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں تمام لوگ سی ای او پی آئی اےکے ماتحت ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ پہلے کسی نے نہیں بتایا کہ طیارہ رن وے پر آیا تھا، جب مسافر زبیر نے بتایا تب سب کو پتا چلا طیارہ رن وے پر آیا تھا، حادثے کی ذمہ داری ان پر ڈالی جارہی ہے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ طیارہ حادثے کے متاثرین کے گھر جا کر پذیرائی کیلئے تصاویر نہیں لینی چاہیےانہوں نے کہا کہ اس تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کر کے نئی ٹیم تشکیل دی جائے، تحقیقاتی ٹیم میں پالپا، عالمی پائلٹس کی تنظیم کو شامل اور غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے اور پھر فیصلے کئے جائیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایس بی سی اے کو ضرور تحقیقات میں شامل کریں، جبکہ ماڈل کالونی کے ساتھ کینٹ کا علاقہ بھی ہے پھر اسے بھی تحقیقات میں شامل کریں۔سعید غنی نے کہا کہ ایئرپورٹ کے اطراف تعمیرات کی این او سی سول ایوی ایشن دیتا ہے اسے بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ گھر کی تحقیقاتی کمیٹی نہ بنائیں بلکہ غیر جانبدار ٹیم بنائیں، سب کو شامل تفتیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close