وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع فنڈ کی رقم 4 ارب روپے ہو گئی، شہریوں سے مزید عطیات کی اپیل

اسلام آباد(پی این آئی):وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع فنڈ کی رقم 4 ارب روپے ہو گئی، شہریوں سے مزید عطیات کی اپیل،اسلام آباد: وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دیے گئے عطیات کی رقم 4 ارب روپے ہوگئی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب سے زائد رقم

جمع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً ایک اہم مقصد ہے جو ہم مل کر کرسکتے ہیں اور ہمیں مل کر ہی کرنا ہے۔فیصل جاوید نے عوام سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں مزید عطیات دینے کی بھی اپیل کی اور ساتھ ہی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close