این ڈی ایم اے نے ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی کی تصدیق کر دی، بچاؤ کے لیے اسپرے جاری

خیبر پختونخوا(پی این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی کی تصدیق کر دی، بچاؤ کے لیے اسپرے جاری،این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 8، پنجاب میں 9 اور سندھ میں 2

اضلاع متاثر ہیں، ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ24 گھنٹوں میں بلوچستان میں 2200 ہیکٹر رقبے پراسپرے کیا گیا، پنجاب میں 1000، خیبرپختونخوا میں 200 ہیکٹر اور سندھ میں 30 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ٹڈی دل کے حالیہ حملوں کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں