لاہور کی پولیس کتنی اچھی ہو گئی، لاک ڈاؤن سے بے روزگار شہری کے گھر کا کرایہ ادا کر دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کی پولیس کتنی اچھی ہو گئی، لاک ڈاؤن سے بے روزگار شہری کے گھر کا کرایہ ادا کر دیا،پنجاب کے سب سے بڑے اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی پولیس نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری کا مکان کا کرایہ ادا کر دیا۔ایس پی کینٹ

لاہور فرقان الٰہی کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے شہری کا کرایہ ادا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہری کو گلبرگ میں ایک دوسرے گھر کا ایڈوانس کرایہ بھی دلوا دیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ لاہور فرقان الٰہی کا مزید کہنا ہے کہ شہری نور الٰہی مدد کے لیے میرے دفتر آیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں شہری نور الٰہی کی مدد کرنے پر لاہور پولیس کا شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close