عید کے روز پنجاب میں ریکارڈ ٹریفک حادثے، 14 افراد جان سے گئے

لاہور (پی این آئی) عید کے روز پنجاب میں ریکارڈ ٹریفک حادثے، 14 افراد جان سے گئے۔عید کے پہلے روز پنجاب میں ریکارڈ ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن میں چودہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سیکڑوں ہسپتال پہنچ گئے۔ان حادثات کی بڑی وجہ لاپرواہی، غفلت اور تیزی رفتاری تھی جس سے کئی گھر اجڑ گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق عید پر پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 14 جاں بحق جبکہ 880 زخمی ہوئے۔پنجاب کے ریسکیو 1122 کے جاری اعدادوشمار کے مطابق عید کے پہلے روز ایک ہزار چار سو انہتر حادثے ہوئے، گاڑیوں کے تصادم میں چودہ افراد کی موت ہوئی جبکہ آٹھ سو اسی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عوام نے عید کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جو افراد ہسپتالوں میں گئے، ان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونے چاہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close