پنجاب فوڈ اتھارٹی، ملاوٹ والی جگہ کو ایک سال کے لیے بلیک لسٹ کرنے کے نئے قانون کی تجویز دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی، ملاوٹ والی جگہ کو ایک سال کے لیے بلیک لسٹ کرنے کے نئے قانون کی تجویز دیدی گئی۔اشیائے خورونوش میں ملاوٹ والی جگہ کو ایک سال کے لیے بلیک لسٹ کرنے کے نئے قانون کی تجویز دیدی گئی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سفارشات صوبائی حکومت کو بھیج دیں۔ منظوری کے

بعدتجویز کو قانونی شکل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ملاوٹ کے عفریت پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں آئے روز دودھ، اچار، مربہ جات ، کولڈ ڈرنکس اور دیگر کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ اشیا بڑی مقدار میں پکڑی جارہی ہیں۔ قانون کے ہاتھ لگنے والے ملاوٹ مافیا خلا ف قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جاتی ہے لیکن اِس کے باوجود ملاوٹ کرنے کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ عرفان میمن نے یہ قانون بننے کے بعد جس جگہ پر ملاوٹ کا دھندہ ہورہا ہوگا ، اُسے ایک سال کے لیے بلیک لسٹ کیا جاسکے گا جس سے ملاوٹ مافیا کی کارروائیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close