دکھ سکھ میں ساتھ ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان کو فون، عید کی مبارک، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی))دکھ سکھ میں ساتھ ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان کو فون، عید کی مبارک، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر گفتگو۔ وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا

اظہار کیا۔ترک صدر نے عمران خان سے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اور ترک عوام کی جانب سے مشکل وقت میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کورونا کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے طبی آلات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں مدد دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی عکاس ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں قرضوں میں ریلیف پر ترکی کے عالمی کردار، اور معاشی مسائل پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام کے لیے قرضوں میں ریلیف کے لیے جامع اور قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ترک صدر کو کورونا کے تناظر میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری کو مسترد کر دیا جانا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور انسانیت سوز سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close