خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا کا نشانہ بن گئے

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا کا نشانہ بن گئے۔صوبائی وزیر برائے ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان کی صحت ٹھیک ہے۔شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ ڈاکٹرکاظم نیاز نے خود کو گھر میں

قرنطینہ کر لیا ہے، چیف سیکرٹری گھر سے کام کریں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور ان کے افسران کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close