پی آئی اے کی خود ہی انکوائری، خود ہی فیصلے کہ کون ذمے دار ہے، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں، طیارے کے پائلٹ کا والد پھٹ پڑے

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے کی انتظامیہ پر برس پڑے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے والے خود ہی انکوائری اور خود ہی فیصلے بھی کررہے ہیں کہ کون ذمے دار ہے، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ڈیفنس لاہور میں طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ سجاد گل کی رہائش گاہ پر پہنچے اور طیارہ حادثےکے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شہید پائلٹ سجاد گل کی فیملی کو سالہا سال سےجانتےہیں، کیپٹن سجاد گل سمیت سب کی شہادت کا تقاضا ہے کہ انصاف کیا جائے، میڈیا سجاد گل شہید کے خلاف بلیک باکس آنے تک کوئی بات نہ کرے۔اس موقع پر جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے پی آئی اے کی انکوائری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے17 ہزار پرواز کے آوورز مکمل کئے، وہ پہلا پائلٹ ہے جس نے بااعتمادی کے ساتھ کام مکمل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close