خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 408 ہو گئی، کورونا کے 175 نئے کیسز رپورٹ

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 408 ہو گئی، کورونا کے 175 نئے کیسز رپورٹ۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔پشاور میں صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق

صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 408 ہوگئی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار80 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں60 مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں اب تک وائرس سے مجموعی طور پر 2529 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 11ہوگئی ہے، شہر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 235 افراد انتقال کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پشاور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، شہر میں کورونا سے 71 مریض متاثر ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close