لاہور (پی این آئی)عید پر مرغی کے گوشت کو بھی پر لگ گئے، 260 کی بجائے 360 روپے فی کلو فروخت، کوئی پوچھنے والا نہیں۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منافع خوروں نے عید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن نے ایک روز قبل طے کیا تھا
کہ مرغی کا گوشت 260 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا تاہم دکانداروں نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔دکاندار مرغی کا گوشت 310 روپے سے 360 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں جس سے خریدار پریشان ہو گئے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت چکن سستا کرے تو مرغی کا گوشت سستا بیچیں گے۔ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی چیکنگ نہیں کی جا رہی، کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے، رہی سہی کسر عید کے روز مرغی کے مہنگے گوشت نے نکال دی ہے۔ ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں