کراچی(پی این آئی):طیارہ حادثہ، لینڈنگ گیئر کا اہم ترین پروسیجر ایئرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے، انکوائری میں نیا پہلو سامنے آ گیا،کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت بھی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ایئربس 320 کے
حادثے کی تحقیقاتی ٹیم ڈیوٹی پر موجود ایئرٹریفک کنٹرولر سے بھی تحقیقات کرے گی۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوران پرواز اپروچ کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آربٹ دینا چاہیے تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت ممکن بنانا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کے فرائض میں کپتان کو لینڈنگ گئیر ڈاؤن ہونے سے متعلق بتانا بھی ہوتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گئیر کا اہم ترین پروسیجر ایئرٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں