ملتان (پی این آئی):ملتان کے مختلف علاقوں کے درختوں پر ٹڈی دل کے حملے، شہری خوف و ہراس کا شکار، آم اور کپاس کی فصل کو نقصان،ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے درختوں پر حملہ کردیا، راجن پور میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ملتان شہر
کے مختلف علاقوں قاسم بیلہ، کینٹ، پل برا راں، پرانا شجاع آباد روڈ، چوک شاہ عباس اور وہاڑی روڈ پر ٹڈیوں کے غول نے سڑک کنارے اور پارکوں میں لگے درختوں پر حملہ کردیا۔ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل کے حملے سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹڈی دل کے حاتمہ کے لیے فوری اسپرے کیا جائے۔ادھر راجن پور میں ٹڈی دل کے حملے سے آم، کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔کندھ کوٹ میں بھی ٹڈی دل نے حملہ کرکے چاول کی پنیری، درختوں، گھاس کو تباہ کردیا ہے۔کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مثبت اقدامات اٹھا کر ہوائی اسپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں