عید کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی):عید کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اشارہ دے دیا،حکومت نے عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہناہے کہ بے احتیاطی جاری رہی تو کیسز اور اموات بہت زیادہ بڑھ

سکتےہیں۔ یہ سوچ غلط ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ ختم ہوگیا۔ عید کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کورونا روکنے کا سبب بنیں پھیلانے کا نہیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی شاید سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان سے کورونا کب ختم ہوگا، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ پاکستان میں اس وقت تقریباً 37 ہزار 700 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ عید الفطر کی خریداری کے لیے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور پھر دکانوں اور بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس دوران لوگوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی تھی۔ جبکہ عید الفطر کے موقع پر بھی لوگوں نے یہ روش برقرار رکھی۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ اس بیماری کو روکنے کا سبب بنیں پھیلانے کا سبب نہیں بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بازاروں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏عید پر مشاہدہ رہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اس طرح نہیں بڑھا سکے جس طرح چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں