وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اچھی خبر سنا دی، نئے مریضوں کی تعداد صحتیاب ہونے والے مریضوں سے کم ہے

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اچھی خبر سنا دی، نئے مریضوں کی تعداد صحتیاب ہونے والے مریضوں سے کم ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ نئے مریضوں کی تعداد صحتیاب ہونے والے مریضوں سے کم ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنے

بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1852 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے سندھ میں آج 614 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔سندھ بھر میں اب تک کل159301 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس میں سے 22934 کیسز سامنے آئےہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 369 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 14592 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سے 12943 افراد گھروں میں 790 آئیسولیشن مراکز اور 859 اسپتالوں میںہیں۔کراچی کی کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں آج مزید 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 81، ضلع مرکز میں 45، ضلع کورنگی میں 39، ضلع ملیر میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع جنوبی میں 71 اور ضلع غربی میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں 33، گھوٹکی میں 23، سکھر میں 20، جیکب آباد میں 12، قمبر میں5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شکارپور میں 4، حیدرآبادمیں 3، خیرپور میں 3، میرپورخاص میں 1، نوشہروفیروز میں 1، سانگھڑمیں 1اور سجاول میں 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close