کراچی(پی این آئی)سمندری طوفان ،نثارگاہ، 2 سے 3 جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 30 یا 31 مئی کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق اس ماہ کی آخری اور
اگلے ماہ کی شروع تاریخوں میں بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہواکے اس کم دباؤ کے سائیکلون میں تبدیل ہونے کا اندازہ ابھی نہیں کیا جاسکتا۔سردرا سرفراز کے مطابق 2سے3جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بن سکتا ہے، یہ کم دباؤ سائیکلون میں تبدیل ہونے کا اندازہ ابھی نہیں کیا جاسکتا۔ان کاکہنا تھا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں بنگلہ دیش کا تجویز کردہ نام’نثار گاہ‘( nisarga) دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں