پنجاب فرانزک ایجنسی نے 52میتوں اور اُن کےعزیزوں کےنمونے حاصل کرلیے، طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت جلدی ہو گی

کراچی (پی این آئی)پنجاب فرانزک ایجنسی نے 52 میتوں اور اُن کےعزیزوں کےنمونے حاصل کرلیے، طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت جلدی ہو گی،طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے پنجاب فرانزک ایجنسی نے 52 میتوں اور اُن کےعزیزوں کےنمونےحاصل کرلیے ہیں۔ڈاکٹر محمد اشرف کا

کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم آج کراچی سے بذریعہ روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں حاصل نمونوں پر کام کل سے شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میتوں اور اُن کے عزیزوں کے نمونوں کی ڈی این اے رپورٹ بدھ کے بعد جاری کریں گے۔ڈاکٹر اشرف نے مزید کہا کہ نمونے لیبارٹری پہنچنے کے بعد نتائج جاری کرنے میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، افسوسناک حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 34 کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close